عالمی بینک نے پاکستان کے 10کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا ارادہ ترک کردیا

Published on December 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

ab

نیویارک (یواین پی)عالمی بینک نے پاکستان کو قدرتی گیس کے منصوبے میںترقیاتی مقاصد حاصل نہ کرنے اور گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے عدم توجہ کے باعث قرضہ دینے کا ارادہ ترک کردیا۔ عالمی بینک نے پاکستان کو دس کروڑ ڈالر دینے تھے جس سے اندرون سندھ اور بلوچستان میں گیس کی سپلائی کو بہتربنایا جانا تھا اور اس پراجیکٹ پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کام کرنا تھااور گیس کے کمرشل لاسز کو بھی کم کرنا تھا جو نہ ہو سکا ۔
عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق قرض کا کل حجم دس کروڑ ڈالر تھا، پاکستان کی جانب سے منصوبے میں کوئی خاطر خواہ دلچسپی کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ یہ منصوبے سوئی سدرن گیس کمپنی نے چلانا تھامگرسوئی سدرن گیس کمپنی اس پراجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کی شرائط پوری نہیں کرسکی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ گیس کمپنی انتظامیہ کی وجہ سے منصوبے میں مسلسل تاخیر ہورہی تھی، منصوبے سے دوران ترسیل ہونےوالے گیس کے نقصانات سے بچا جا سکتا تھا۔عالمی بینک ابھی تک دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر قرضہ ادا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme