قومیں ایٹم بم سے نہیں جھوٹ سے تباہ ہوتی ہیں: اپوزیشن لیڈر

Published on December 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

12
اسلام آباد(یو این پی)اپوزیشن لیڈر خور شید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ قومیں ایٹم بم سے نہیں جھوٹ سے تباہ ہوتی ہیں۔ وزیراعظم میاں محمد شریف کے بیٹے ضرور ہیں لیکن اُن کو سیاسی جنم پارلیمنٹ نے دیا ہے۔ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں اُن کے بیان کو سیاسی قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ کہنے لگے پارلیمنٹ سب سے مقدس ادارہ ہے، پارلیمنٹ میں کہے ایک ایک لفظ کی اہمیت ہوتی ہے۔ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کو سیاسی قرار دینا افسوسناک ہے۔وزیراعظم نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ سیاسی لوگ پارلیمنٹ میں سیاسی تقریریں کرتے ہیں۔ خورشید شاہ نے وزیراعظم کی تقریر کے حصے پڑھ کر سنائے۔ سپیکر نے انہیں پاناما لیکس پر بات کرنے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس لئے اس پر گفتگو نہ کی جائے جس پر اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ ایوان عدالت سے زیادہ مقدس ہے۔ اللہ کی قسم سپیکر صاحب، تکلیف ہو رہی ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں، چیف جسٹس بھی اپنا آرہا ہے۔جواب میں سپیکر ایاز صادق نے کہا چیف جسٹس پورے پاکستان کا ہے، انہیں متنازع نہ بنائیں۔ اس پر خورشید شاہ نے کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کہا جسے حذف کیا جائے۔ قومیں بموں سے تباہ نہیں ہوتیں، جھوٹ سے تباہ ہوجاتی ہیں۔ خورشید شاہ کی تقریر کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی جاری رہی اور خوب شور شرابہ جاری رہا۔ خورشید شاہ کے بیان پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog