بلاول بھٹو زرداری 19 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ،بھرپور سیاسی سر گرمیاں کریں گے

Published on December 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments


پارٹی کے اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کرلیے ،راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اجلاس بھی ہونگے
اسلام آباد میں قیام کے دوران بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی اور سینٹ کی پارلیمانی سینئر لیڈر شپ سے بھی ملاقات ہوگی
کراچی(یوا ین پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ، مشاورت کیلئے سینئر قیادت کو بھی طلب کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اسلا م آباد آمد کے بعد بھرپور سیاسی سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے اسی تناظر میں پارٹی کے اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کرلیے ہیں جس کیلئے سینئر قیادت کو بھی بلا لیا گیا ہے۔بلاول بھٹو نے راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اجلاس بھی طلب کر لئے ہیں ۔اسلام آباد میں قیام کے دوران بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی اور سینٹ کی پارلیمانی سینئر لیڈر شپ سے بھی ملاقات ہوگی اور غیر ملکی سفارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ بلاول بھٹو اسلام آباد کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کریں گے ۔ بلاول بھٹو کی انیس دسمبر کو اسلام آباد کی سرگرمیوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题