ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی تاریخ لکھی جائے گی: مصطفیٰ کمال

Published on December 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 337)      No Comments

8
 حیدرآباد(یو این پی)پکا قلعہ گراﺅنڈ میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے 23 دسمبر کے جلسے عام کے سلسلے میں منعقدہ فیملی فیسٹول میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 23 دسمبر مکر و فریب سے نکلنے کا دن ہو گا اور ظلم وجبر کرنے والے اپنی جگہیں خالی کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ظلم جبر اور فرعونیت کے خلاف حق کی آواز بلند کرنے والوں کی تاریخ لکھی جائے گی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 23 دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں خواتین آکر پکا قلعہ گراﺅنڈ بھر دیں گی۔ فیملی فیسٹول کے موقع پر پیش کئے جانے والے ورائٹی پروگرام میں پاک سر زمین پارٹی کے نئے ترانے کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی اور مقامی رہنماﺅں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog