صدرمملکت ممنون حسین کا کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام

Published on December 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

حکومت تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے
اور مذہب کی بنیاد پر کسی سے کوئی تفریق نہ کرنے کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں کررہی ہیں
کرسمس کا تہوار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت،امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دیتا ہے 
وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار ناقابلِ فراموش ہے
صدرمملکت ممنون حسین کا کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام
اسلام آباد(یو این پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کرسمس کے پُر مسرت موقع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے وطنِ عزیز اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور مذہب کی بنیاد پر کسی سے کوئی تفریق نہ کرنے کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں کررہی ہیں۔انہوں نے یہ بات کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے جو آج(اتوارکو) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہاہے۔صدر مملکت نے کہاکہ کرسمس کا تہوار نہ صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جشنِ ولادت کا دن ہے بلکہ یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی محبت،امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب بھی دیتا ہے ، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے آفاقی پیغام کو پھیلائیں تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے ، موجودہ جمہوری حکومت کی کوشش ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو اور مذہب کی بنیاد پر کسی سے کوئی تفریق نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہ صرف مسیحی بھائیوں بلکہ مسلمانوں کے نزدیک بھی نہایت مقدس ہستی ہیں، مسیحی برادری کی طرح مسلمان بھی انہیں اللہ کا برگزیدہ نبی مانتے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی تعلیمات نہ صرف مسیحی برادری بلکہ پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔ صدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت کی کوشش ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو اور مذہب کی بنیاد پر کسی سے کوئی تفریق نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اور ان کی حب الوطنی اور پرُ امن رہنے کی خواہش کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ صدر نے امید امید ظاہر کی کہ مسیحی برادری ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy