ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کوبھارت بھیجنے کا فیصلہ

Published on August 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت کے لیے ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے اور بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بین الاقوامی کھیلوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ترجمان نے کہا پاکستان کا فیصلہ اس کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ بھارت کا رویہ ہمیشہ متعصبانہ رہا ہے، بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے، ہم ان خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题