ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا مؤثر جواب

Published on December 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

3
راولپنڈی:(یو این پی) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی گئی جس کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت ایک بار پھر اشتعال انگیزی پر اتر آیا ہے جہاں آئی ایس پی آر کے مطابق چڑی کوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے جاری رہا جو شام 4 سے 5 بجے کے درمیان ہوا جب کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog