بلوچستان و پاکستان لازم و ملزوم ہیں،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی

Published on January 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

5
کوئٹہ(یوا ین پی)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی اور ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان و پاکستان لازم وملزوم ہیں، اساتذہ اور مزدوروں کو قتل کرنے اور قومی تنصیبات پر حملے کرنے والے ترقی کا راستہ روکنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں مگر بندوق کے زور پر کسی کو اپنا نظریہ مسلط نہیں کرنے دینگے،فرنٹیئرکور، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت کی بدولت بلوچستان امن کی شاہراہ پر آگے بڑھ رہاہے ،بلخ شیر بادینی بیرون ملک بیٹھے نام نہاد بلوچوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایف سی کا اہم کردار رہا ہے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے پیر کو کالعدم تنظیم کے سابق رکن بلخ شیر بادینی کے قومی دھارے میں شامل ہونے پر ایف سی مددگار سینٹر کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فرنٹیئرکو رکے بریگیڈئیر خالد بیگ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے لوگ خود دبئی سمیت دیگر ممالک میں بیٹھ کر آرام د ہ زندگی گزار رہے ہیں مگر بلوچ نوجوانوں کو ایندھن کی طرح استعمال کررہے ہیں ، کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر بلخ شیر بادینی سے فرنٹیئرکور بلوچستان رابطے میں تھی اور ان کو سرنڈر کرانے پر ایف سی بلوچستان مبارکباد کی مستحق ہے ،بلخ شیر بادینی کی واپسی خوش آئند اقدام ہے ،بیرون ملک بیٹھے بلوچوں نے نام نہاد ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اساتذہ اورمزدوروں کو قتل کیا اور قومی تنصیبات پر حملے کئے مگر عوام کے تعاون کی بدولت بندوق کے زور پر کوئی ہمارے اوپر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتا کیونکہ بلوچستان اور پاکستان لازم وملزوم ہیں ،انہوں نے کہاکہ فرنٹیئرکور ،پولیس اورلیویز کے اہلکاروں کی شبانہ روز محنت کی بدولت بلوچستان آگے بڑھ رہاہے ،بلخ شیر بادینی بیرون ملک بیٹھے نام نہاد بلوچوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایف سی کا اہم رول رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بلخ شیر بادینی کے دیگر ساتھی بھی رابطے میں ہیں اور وہ واپس اپنے گھروں کو آنا چاہتے ہیں، بلخ شیر بادینی اور اس کے اہلخانہ کو فرنٹیئرکور بلوچستان مکمل سیکورٹی فراہم کریگی۔ اس سے قبل کالعدم تنظیم نوشکی کے کمانڈر بلخ شیر بادینی نے کہاکہ میں کم عمری کی وجہ سے ملک دشمن کے بہکاوے میں آگیا تھا جس کے بعد کم عمری اور نادانی کی وجہ سے بیرون ملک جا کر کالعدم تنظیم کا حصہ بنا اور غلطی کا احساس ہوتے ہی اپنے وطن پاکستان آگیاہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچ نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog