نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Published on January 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

 1
واشنگٹن(یوا ین پی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (جمعہ کو) اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب میں کوئی غیر ملکی وفد مدعو نہیں کیا گیا۔امریکی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بحیثیت صدر حلف برداری کی تقریب میں غیر ملکی وفود کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ۔امریکی محکمہ خارجہ نے دعوت نامے میں کہا ہے کہ آج بیس جنوری کو امریکا کے نئے صدر اور نائب صدر کی تقریب حلف برداری میں غیر ملکی وفود کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تاہم امریکا میں موجود غیر ملکی مشنز کے سربراہان اور ان کے شوہر یا اہلیہ اس تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں اور وہی اس موقع پر اپنی اپنی ریاست کے سربراہان مملکت کی نمایندگی کریں گے۔دعوت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ دعوت نامہ کسی اور کے ہاتھ میں نہیں دیا جا سکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题