سی ایم جی کے تیار کردہ ٹی وی پروگرام کی پہلی قسط”دی چارم آف ٹیکنالوجی”پی ٹی وی پر نشر

Published on October 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

اسلام آ باد (یواین پی ) چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کیا گیا ٹی وی پروگرام “سی پی ای سی ڈریم سینٹر” کی پہلی قسط، “دی چارم آف ٹیکنالوجی” 17 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی۔چین کے”بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کی مشترکہ تعمیر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی 10ویں سالگرہ کے موقع پرتیار کئے جانے والےاس پروگرام میں چین پاکستان اقتصادی راہدری کے علاوہ مختلف عہدوں پر کام کرنے والے محنتی پاکستانیوں کی دلچسپ اور سبق آموز دستانیں شامل کی گئی ہیں ۔پروگرام میں بڑی مہارت سے ماہر کاریگروں کے بیانات ،پیشہ وارانہ انٹرویوز اور تبصروں کو اس طرح یکجا کیا گیا ہے،کہ ناظرین کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں انتہائی باریک بینی سے مشاہدہ کرنے کا موقع مل سکے ۔“دی چارم آف ٹیکنالوجی”پروگرام میں جہاں تمام سماجی سطحوں پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے ہونے والی نمایاں تبدیلیوں کا اُجاگر کیا گیا ہے ،وہیں چین کے جدت پسندی پر مبنی کاروباری اداروں کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی مثبت انداز میں پیش کیا گیا ۔ چائنہ میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کئے گئے اس پروگرام میں کام کی جگہ پر نئے آنے والے افراد اور تجربہ کار کنوں کو مفید مشوروں کے علاوہ بے شمار معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ٹی وی پروگرام “سی پی ای سی ڈریم سینٹر” کی پہلی قسط، “دی چارم آف ٹیکنالوجی” میں انجینئر خلیل کی کہانی پیش کی گئی ہے کہ کس طرح اُنہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے اپنے انجیئنر بننے کا خواب پورا کیا۔ٹی پروگرام کے مباحثے کےسیشن میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کیسے چین پاکستان اقتصادی راہداری نے مقامی لوگوں کے معیارزندگی میں بہتری لائی خصوصی طور کالج طلباء معاشرے اور روزگار کے نئے مواقع کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes