بھارت ہماری بجائے اپنے مسائل پرتوجہ دے ،چین کاانتباہ

Published on January 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

3
بیلسٹک میزائل تجربہ،روس اورفرانس سے اسلحہ خریداری چین کیلئے خطرہ نہیں،رپورٹ
بیجنگ(یو این پی)چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسکے معاملات میں دخل اندازی کے بجائے اپنے داخلی مسائل پر توجہ دے۔چینی اخبارپیپلزڈیلی کی رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارتی میڈیاچین کے حوالے سے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے ،بھارت کے طویل رینج بیلسٹک میزائل کے تجربے ، روس اور فرانس سے اسلحے کی خریداری اورویتنام کو ہتھیارو ں کی فروخت سے چین کو کوئی خطرہ نہیں۔بھارتی میڈیا کو جنگ کے بجائے حکومت کی توجہ مسائل پر مرکوز کروانی چاہئے ،کیونکہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ بھارت کو برطانیہ سے آزادی لئے 70 سال بیت گئے مگراتناعرصہ گزرنے کے باوجودبھارت میں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔لوگوں کوبیت الخلا تک رسائی نہیں، ٹرینوں کے دروازے بھی نہیں، ملک میں بے روزگاری عام ہے۔ چنانچہ بھارتی میڈیاکواپنے سماج میں بیداری پیداکرنی چاہئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes