میرواعظ عمر فاروق کا یاسین ملک کی سنٹرل جیل سری نگر منتقلی پر اظہار تشویش

Published on January 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

4
سری نگر (یو این پی) چیئرمین حریت کانفرنس (ع) میرواعظ عمر فاروق نے چیئرمین لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو سنٹرل جیل سرینگر میں قید رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما کی بار بار گرفتاری سراسر انتقام گیرانہ سیاست کاری سے عبارت پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کو گرفتار اور ہراساں کرنا ریاستی حکمرانوں کی پالیسی کا حصہ بن چکا ہے اور ایک طرف یہ حکمران اظہار رائے کی آزادی اورخیالات کی جنگ کے بلند بانگ دعوے کرتے نہیں ٹھکتے مگر دوسری طرف زور زبردستی کے ہتھکنڈوں سے اظہار رائے کی آزادی کاگلاگھونٹ رہے ہیں۔ میراعظ نے کشمیر میں ٹرانسپوٹروں کی احتجاجی ہڑتال کو حق بہ جانب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے جائز اور اصولوں پر مبنی مطالبات کو تسلم کیا جانا چاہئے اور کشمیر کی اس اہم اندسٹری سے وابستہ ہزاروں لوگوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق پر شب خون مارنے سے گریز کیا جانا چاہئے۔میرواعظ نے کشمیری نوجوان مظفر احمد راتھر ساکنہ جوگی پور ہ کولگام کو بھارتی صوبے مغربی بنگال کی ایک نچلی سطح کی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ نوجوان کو تقریبا14 برس سے مسلسل حراست میں رکھنے کے بعد موت کی سزا سنانا عدل و انصاف کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کے منافی ہے اور محض ایک کشمیری ہونے کی بنامذکورہ نوجوان کو انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题