انسداد ڈینگی کا دائرہ کار کو شہروں کے ساتھ دیہات تک موثر جائے ڈی سی اوکاڑہ

Published on August 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

انسداد ڈینگی اقدامات میں گاؤں کے نمبرداروں اور سماجی کارکنوں کو متحرک کیا جائے
اوکاڑہ(یواین پی )ڈپٹی کمشنرعثمان علی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کے دائرہ کار کو شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات کی سطح پر بھی موثر بنایا جائے ۔دیہی علاقوں میں بھی ویکٹر سر ویلینس ،صفائی ستھرائی اور ڈینگی سے بچنے کے لئے آگاہی مہم شروع کی جائے انسداد ڈینگی اقدامات میں گاو¿ں کے نمبرداروں اور سماجی کارکنوں کو متحرک کیا جائے ۔ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ اس سلسلہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سٹاف کے ذریعے اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے سر براہان بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں ڈینگی کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہت بہتر بنانا ازحد ضروری ہے لوگوں کو اس بات کی آگاہی دینا کہ گھروں میں کچرا کباڑ کھلی جگہ پر نہ رکھیں فالتو سامان کو سٹور میں محفوظ کریں چھتوں، بالکونیوں اور لانز میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں گھروں اور گھروں کے باہر بھی اپنے گلی محلوں کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر افزائش نہ پا سکے ۔ سرکاری دفاتر اپنے سٹورز اور فالتو سامان ،ناکارہ گاڑیوں اور کھلی جگہ پر پڑے ہوئے سامان کو پولی تھین یا ترپال سے ڈھانپیں اور بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنائیں تاکہ ڈینگی مچھر کے لاروہ کو پروان ہی نہ چڑھنے دیا جائے ۔ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں 417 ھا ٹ سپاٹس ہیں جن کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سر ویلینس کے لئے 114 آو¿ ٹ ڈور اور 695 ان ڈور ٹیمیں کام کر رہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ہدایت کی کہ ٹائر شاپس ،کباڑخانوں ،ہوٹلوں ،سوئمنگ پولز اور دیگر کاروباری اداروں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے اور جو بھی کاروباری ادارہ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپور یشنز سمیت تمام سرکاری ادارے مون سون کے حوالہ سے ایکشن پلان بنائیں ہر سرکاری محکمہ کی مانیٹرنگ ٹیم بارش کے بعد کی صورتحال پر نظر رکھے اورنکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کرے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی ہوگی اور اس سلسلہ میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题