دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں کئی گناہ اضافہ

Published on January 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 897)      No Comments

0
کئی روز سے جاری بارشیں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح 6ہزار 86کیوسک سے بڑھ کر 29ہزار 792کیوسک تک پہنچ گئی
سیالکوٹ ( یو این پی )دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں کئی گناہ اضافہ،پانی کی آمد 29ہزار 792کیوسک تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر اور سری نگر میں مسلسل کئی روز سے جاری بارشیں کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح 6ہزار 86کیوسک سے بڑھ کر 29ہزار 792کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کی شام ہیڈ مرالہ اتھارٹی سے حاصل کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 25ہزار 675کیوسک ،دریائے مناور توی میں 2651کیوسک ،دریائے جموں توی میں 1466کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ تاہم پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ دوسری طرف سالانہ مرمت کیلئے نہر اپر چناب ،نہر مرالہ راوی لنک ،نہر ایل سی سی ، نہر اپر جہلم چناب کو بند کردیا گیا ہے اور مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 29ہزار 792کیوسک جاری ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق نالہ ڈیک میں کنگرہ کے مقام پر پانی کی آمد 3ہزار کیوسک، جبکہ نالہ ایک ، نالہ پلکھو اور نالہ بھیڈ معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes