حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کا قصاص دینا پڑے گا،مولانا محمد وزیر القادری

Published on January 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments

2
کوئٹہ(یو این پی)تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے صدر سر دار مولانا محمد وزیر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کا قصاص دینا پڑے گا سپیکر قومی اسمبلی کا جانبدارانہ کردار جمہوری روایات کے منافی ہے حکمران خاندان نے میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے منصوبوں سے بہت پیسہ بنا لیا ہے حکمران قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کاخیال اپنے دل سے نکال دیں عاشقان رسول اپنی جانوں پر کھیل کر 295Cکا دفاع کریں گے شریف خاندان مسلسل اقتدار میں رہنے کی وجہ سے پاکستان کا امیر ترین خاندان بن چکا ہے پاکستان کے زوال کو کمال میں بدلنے کیلئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔کرپٹ حکمران 62اور 63کو آئین سے خارج کرنا چاہتے ہیں حکومتی وزراء کرپٹ وزیر اعظم کا دفاع کرنے کی تنخواہ غریب عوام کے ٹیکسوں سے وصول کررہے ہیں حکمرانوں نے ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام اہم سرکاری محکموں کو اپنے ذاتی لوگوں سے بھر دیا ہے سیاست کو مہنگا کرکے سیاست میں عام آدمی کا داخلہ بند کردیا گیا ہے پنجا ب میں دہشتگردوں کے خلاف عمل نہیں نمائشی اقدامات کئے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题