جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن ڈاکٹر بی اے خرم کی جانب سے ہدایتکار قاسم شاکر اورجمیل جٹ پگ میکر کے اعزاز میں عشائیہ

Published on May 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

لاہور (یو این پی )جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی ڈاکٹر بی اے خرم کی جانب سے شاعر مصنف وہدایتکار قاسم شاکر اور ڈریس ڈیزائنر جمیل جٹ پگ میکر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس موقع پر شاعر مصنف وہدایتکار قاسم شاکر اور ڈریس ڈیزائنر جمیل جٹ پگ میکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری جو کہ زوال پذیر ہے اس کی بہتری کے لیے ہمیں روایتی کہانیوں سے ہٹ کر شائقین کے لیے اچھے اچھے موضوعات کی کہانیوں پر مشتمل فلمیں بنانا ہونگی کیونکہ شائقین فلم پرانی اور فرسودہ کہانیوں سے اکتاکر سینماؤں سے منہ موڑ چکے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نئے موضوعات کولے کر فلمیں بنانی چاہئیں ایک جیسی کہانیوں اور فرسودہ موضوعات پر بنائی جانے والی فلمیں باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہو رہی ہیں جس سے فلمسازوں کو تو نقصان کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے لیکن مجموعی طور پر یہ ناکامی پاکستان فلم انڈسٹری کی ہوتی ہے عشائیہ میں اداکار علی چوہدری نے بھی شرکت کی جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی ڈاکٹر بی اے خرم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ ہمارے فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ بہترین کہانیوں کو لیکر فلمیں بنائیں اور اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme