مانسہرہ میں 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا گیا

Published on January 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

10
نعش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ، اور ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے،پولیس
مانسہرہ(یوا ین پی) چٹہ بٹہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کی ماں کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔گزشتہ روز مانسہرہ کے گاوں چٹہ بٹہ میں نامعلوم افراد نے 3 بچوں کی ماں انیلہ بی بی کو اس کے والد کے گھر میں گھس کر رسیوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔ انیلہ کے والد کا کہنا ہے کہ جب آواز سے ان کی آنکھ کھلی تو بیٹی بہت زیادہ جھلس چکی تھی، اس کے ہاتھ پاوں بندھے ہوئے تھے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا ہوا تھا جب کہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا داماد 4 ماہ قبل قتل کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کے باعث بیٹی ان کے گھر میں رہ رہی تھی۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题