پاک فوج کی وادی لیپہ میں امدادی کارروائیاں جاری

Published on February 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 567)      No Comments

333
مظفرآباد(یو این پی)پاک افواج کی متاثرہ وادی لیپہ کے بازار میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ٹیموں نے آتشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ اور اطراف کے علاقے کی بحالی کا کام شروع کر دیاآ زاد کشمیر کی وادی لیپہ کے بازار میں آتشزدگی کے بعد پاک افواج کی امدادی ٹیموں نے بحالی کا کام شروع کر دیا رواں ہفتے کے آغاز میں آ زاد کشمیر کی وادی لیپہ کے بازار میں اچانک لگنے والی آگ نے95 دکانوں سمیت کئی گھروں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھاآگ پر قابو پانے کے لیے پاک افواج کی ٹیموں نے اہم کردار ادا کرنے کے بعد متاثرہ افراد کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے جس میں 150 سے زیادہ اہلکار حصہ لے رہے ہیں پاک افواج کی جانب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور دیگر اشیاء ضرورت مہیا کی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes