بوریوالہ شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی بڑی تعداد شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

Published on February 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

8
بوریوالہ(یو این پی)بوریوالہ شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی بڑی تعداد شہریوں کیلئے وبال جان بنتی جارہی ہے ۔شہر بھر کے مختلف بازاروں، مارکیٹوں، پلازوں اور سرکاری دفاتر کے علاوہ مساجد‘ گلی محلوں میں خوبرو لڑکیوں کیساتھ ساتھ بوڑھے اور مصنوعی اندھے پن ‘ لنگڑے پن کے ماہر بھکاری بڑی تعداد میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ اکثر اوقات یہ لوگ گلی محلوں میں وارداتوں سے بھی نہیں کتراتے جبکہ بازاروں میں اکثر اوقات خواتین کے پرس چرانے کی وارداتوں میں بھی بھیک مانگنے والی خواتین شامل ہیں ۔بھیک مانگنے والوں کی بڑی تعداد گلی محلوں اور نواحی کالونیوں میں چھوٹے بچوں کے ہمراہ بھک مانگنے جاتی ہیں اور گھروں میں چھوٹے بچوں کو بھیج کر گھر میں موجودہ افراد جائزہ لیتی ہیں اور بعد ازاں وہاں پر واردات بھی کرجاتی ہیں۔ اس و قت بوریوالہ اور گردونواح میں ہزاروں کی تعداد میں بھکاری صبح سے شام تک گلی محلوں اور بازاروں میں مانگتے نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme