چالیس ہزار کے پریمیئم بانڈ کی قرعہ انداز بروز پیر منعقد ہوگی

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 783)      No Comments


پشاور( یو این پی)چالیس ہزار کے پریمیئم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 12جون کو اسٹیٹ بینک پشاور سے ہوگی، جس کا پہلا انعام 8کروڑ جبکہ دوسرے انعام میں 3کروڑ کے 3انعامات ہیں، دیکھئے کون کون کروڑ پتی بنتے ہیں۔ترجمان قومی بچت ظہیر عباس کے مطابق 10اپریل تک خریدے گئے پریمیئم بانڈز قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔ پریمیئم بانڈ قرعہ اندازی 10جون کو ہونا تھی لیکن ہفتہ وار چھٹی کے سبب قرعہ اندازی اگلے کاروباری دن یعنی آج پیر 12جون کو ہوگی۔بانڈ پر پہلا انعام 8کروڑ روپے کا ہے، جبکہ دوسرے انعام میں 3کروڑ روپے کے 3انعامات ہیں، تیسرا انعام 5لاکھ کے 6سو 60انعامات ہیں۔ پریمیئم پرائز بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 10ستمبر کو منعقد ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes