کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف احتساب کے عمل کومزید تیز کیاجائے لاثانی سرکار 

Published on November 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی سیکرٹریٹ پر موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف احتساب کے عمل کومزید تیز کیاجائے اورجلد فیصلے کرکے انہیں سزائیں دی جائیں تاکہ ملک ترقی اورخوشحالی کی طرف گامزن ہو۔مہنگائی اوربے روزگاری سمیت دیگرگھمبیرمسائل کاحل کرپشن کے ناسورکوختم کرناہے۔الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ ادارے ایسے سیاستدانوں کوفوری طورپرنااہل قراردیں جن کیخلاف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔ جادوٹونہ کرنیوالے جعلی عاملوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام ایسے گمراہ لوگوں کے پاس جاکراپنا جان ومال اور ایمان بربادنہ کریں۔مرکزی مجلس شوریٰ نے اپنے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی منظورکرنے سے پہلے نمائندوں کیلئے مکمل نمازسنانالازمی شرط قراردیں،عوام الناس الیکشن میں مخلص اورنیک نمائندگان کاانتخاب کریں،لوگوں کوصحیح اوراچھی بات بتانااوراس کی طرف قائل کرناہی اصل ویلفےئرہے،اللہ کے نمائندوں کے اس پیغام کوہرفردزیادہ سے زیادہ عوام الناس میں پہنچاکرفروغ اسلام اوراستحکام پاکستان کیلئے اپنا کرداراداکرے،صدیقی لاثانی سرکاربروزاتوارمنعقدہونیوالی ’’میڈیا کانفرنس‘‘میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے اہم اعلانات فرمائیں گے ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    JI BAYSHAK………..TA K MULK SAY AYSAY BAYMANOON KA KHATMA HO AUR MULK TARAQI KARY.





Free WordPress Themes

Weboy