ملکی ترقی کیلئے بزنس ایجوکیشن بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے، احسن اقبال

Published on February 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

12
اسلام آباد(یوا ین پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے بزنس ایجوکیشن بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے، تعلیمی ترقی کسی ملک کی ترقی،تعلیمی،سماجی، ذہنی اور انسانی مہارتوں کیلئے اہم ہے، پیداوار اور ترقی ملکی خوشحالی کیلئے تعلیمی سرمایہ اہم ہے۔چوتھی ڈینز اینڈ ڈائریکٹرزکانفرنس بعنوان بزنس ایجوکیشن اور اس کا پس منظر: اکٹھے اورالگ الگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سیٰ)کے تحت منعقد ہوئی اور نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات احسن اقبال دوروزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر مختار احمد چیئر مین ایچ ای سی،ڈاکٹر حسن شعیب مراد چیئرمین نیب اور ڈاکٹرسعدیہ ندیم کانفرنس چیئر بھی موجود تھے۔کانفرنس میں فیکلٹی ممبران ، بزنس سکولز مندوبین اور انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے یہ زندگی کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہونے کی وجہ سے بزنس ایجوکیشن بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی کسی ملک کی ترقی،تعلیمی،سماجی، ذہنی اور انسانی مہارتوں کیلئے اہم ہے جو معاشرے کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تا ہم تعلیم و ترقی کیلئے سرمایہ کاری لازم و ملزوم ہیں جبکہ نظر آنے والی ترقی بے کار ہے۔انہوں نے زور دیا پیداوار اور ترقی ملکی خوشحالی کیلئے تعلیمی سرمایہ اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ سال 2013 میں سیاسی ابتری، شدت پسندی اور توانائی بحران موجود تھے جو ملک کیلئے نقصان دہ تھے تا ہم موجودہ حکومت نے ان مشکلات پر قابوپا لیا ہے۔انہوں نے بیان کیا کہ بزنس سکولز کا کردار اقتصادی ترقی میں بہت اہم ہے چونکہ جدید معیشت کو استوار کرنے کیلئے یہ انسائی وسائل فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بیان کیا کہ گلوبلائزیشن نے دنیا کو کئی طریقوں سے بدل دیا ہے جن میں متحرک، علاقایت اور برانڈنگ شامل ہیں۔ڈاکٹر مختار احمد نے کانفرنس شرکاء پر زور دیا کہ بزنس ایجوکیشن میں ملک کو درپیش مشکلات کا حل پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس سکولز کو بڑی تحقیقی بنیادپر کام کرنا ہو گا۔اس سے قبل ڈاکٹر سعدیہ ندیم نے کہا کہ کل180 بزنس سکولزمیں سے167سکولوں نے کانفرنس میں شرکت کی جن میں انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے مندوبین نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes