خطرہ صرف سرحدوں پر نہیں ، ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے،چودھری نثار

Published on February 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


کھاریاں (یوا ین پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے ایک مثال ہے ، دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول ، وہ چھپ کر وار کرتا ہے، ڈرپوک دشمن پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے ،خطرہ صرف سرحدوں پر ہی نہیں ، ملک کے اندر چھپے دشمنوں سے بھی ہے ، قوم کو سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے ، قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی کھاریاں میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ امن کے لئے کوشش کر رہے ہیں، دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول ، وہ چھپ کر وار کرتا ہے ، دشمن افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ڈرپوک دشمن پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔دہشتگردوں کو بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے میں بھی کوئی عار نہیں ۔ ہماری افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لئے مثال ہے۔ قوم شہیدوں کا احسان کبھی فراموش نہیں کرے گی۔یواین پی کے مطابق ا نہوں نے کہا کہ جنگیں محض ہتھیاروں سے ہی نہیں لڑی جاتیں جنگ لڑنے کے لئے جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے۔ ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں جذبہ ایمانی ہے۔ قوم کو اپنے جوانوں ، شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر ہے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول ، وہ چھپ کر وار کرتا ہے ۔ قبل ازیں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی کھاریاں کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ قومی مربوط انسداد دہشت گردی کے نویں کورس کی تقریب میں شرکت کے لئے تربیتی سینٹر پہنچے تو کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدات الرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینٹر کے تربیتی معیار اور تربیت حاصل کرنے والوں کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق سینٹر کے کردار پر وزیر داخلہ کو بریف کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں کی گریجوایشن تقریب میں شرکت کی۔ کورس میں تقریباً 400 اہلکار تربیت مکمل کر رہے ہیں۔ بعد ازاں تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ این سی ٹی سی تربیتی سینٹر میں سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی سے بہتر خطوط پر نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ تربیتی سینٹر میں 2014ء سے سکیورٹی اداروں کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے اور اب تک 4291 اہلکاروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ تربیت حاصل کرنے والے اداروں میں رینجرز، ایف سی، پولیس، اسلام آباد پولیس اور گلگت بلتستان پولیس شامل ہیں۔ 2014ء سے قبل این سی ٹی سی کو سریع الحرکت سینٹر بھی کہا جاتا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme