حیدرآباد ؛ حیسکو کی نااہلی کا سلسہ دراز شہری بجلی کی بندش سے پریشان

Published on June 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی)تفصیلات کے مطابق کچہ قلعہ شاہ فیصل کالونی میں گذشتہ کئ روز سے متعدد ٹرانسفارمرز خراب ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید گرمی میں خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. ایک شہری نے اخبار نویس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ کئ روز سے تین ٹرانسفارمرز خراب پڑے ہیں جن کو صحیح کرنے کے لئے حیسکو ملازمین کی جانب سے فی ٹرانسفارمر کی مرمت کے مد میں 35 سے 45 ہزار روپے مانگے جارہے ہیں, حیسکو ملازمین کا کہنا ہے ٹرانسفارمر کی مرمت کا کام پرائیوٹ مستری ہی کرتے ہیں جوکہ شہری نے مزید بتایا کہ حیسکو ملازمین کی جانب سے کنڈاکنکشن کی مد میں بھی ہزاروں روپے ماہانہ کماتے ہیں, شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے حیسکو ملازمین کی بھتہ خوری کا نوٹس لیتے ہوئے حیسکو ریجن کے تمام ٹرانسفارمرز سرکاری کارخانون میں کروائ جائے واضح رہے گچھ عرصہ قبل حیسکو کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئ تھی جس میں سرکاری کارخانے کو خالی دکھایا گیاتھا اور یہ کہا گیا کہ حیسکو ریجن کے تمام ٹرانسفارمرز بلکل صحیح حالت میں ہے جبکہ اس کے برعکس شہر کی ہر دوسری گلی میں کوئ نہ کوئ ٹرانسفارمر خراب تھا جبکہ حیسکو ملازمین کی پیدا گری کے مرکز پرائیوٹ مستری کے کارخانے میں خراب ٹرانسفارمرز کے ڈھیر لگے ہوئے تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题