ضلع بھر میں ممکنہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق اجلاس

Published on July 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

ٹھٹہ(رپورٹ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت ضلع بھر میں ممکنہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق ایک اجلاس آج دربار ہال مکلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عبیداللہ پہوڑ، ضلع کے تمام کے اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکارز اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے اس ضمن میں محکمہ روینیو، آبپاشی، صحت، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، میونسپل/ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، ایگریکلچر / لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مون سون بارشوں سے نمٹنے کے متعلق ہر قسم کی تیاری مکمل کریں اور عملے سمیت اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ انہوں نے محکمہ بلدیات کے افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے پمپنگ مشینوں کو تیار رکھا جائے اور جو مشینیں خراب حالت میں ہیں انہیں فوری طور پر مرمت کرکے فعال رکھا جائے جبکہ شہر میں نالوں کی صفائی فوری طور پر کروائی جائے تاکہ برسات کا پانی آسانی سے نیکال ہو سکے اس سلسلے میں موجود اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر پابند رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں عوام کی سہولت کیلئے ایمرجنسی کنٹرول رومز قائم کریں اور تمام محکمے آپس میں مربوط رابطے میں رہ کر کام کریں تاکہ تمام صورتحال کو خوش اسلوبی سے مانیٹر کیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy