قوم پرسکون رہے ، پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری حساب لیں گے

Published on February 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

10
پاک فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
حالیہ دہشت گردکاروائیاں افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے کی جارہی ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(یو این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم پرسکون رہے ، پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے ،قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری حساب لیں گے ،فوج دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ قوم کے نام اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی ،دہشتگردوں سے بھر پور اور فوری انتقام لیں گے ۔ دہشتگردی کرنے والوں اور ان کا ساتھ دینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔ کسی کیلئے بھی گریز کے پالیسی نہیں اپنائی جائے گی ۔ دہشتگردوں کو ہر صورت شکست دیں گے ۔ کسی دہشتگرد کو معافی نہیں دی جائے گی ۔ دشمن ایجنسیاں حملے کررہی ہیں ہم دفاع کریں گے اور جواب دیں گے ۔ ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ حالیہ دہشت گردکاروائیاں افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے کی جارہی ہیں ۔ دہشت گرد کاروائیاں افغانستان میں موجود دشمن قوتوں کے ایما پر کی جارہی ہیں ہم دفاع کریں گے اور بھر پور جواب دیں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题