شتر مرغ سے ملتا جلتا روبوٹ تیارکرلیا گیا

Published on February 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments


نیویارک(یواین پی)سائنسدانوں کی ٹیم نے حال ہی میں ایک نیا روبوٹ تیار کیا ہے جو اپنے پاو¿ں پر چلتے ہوئے شتر مرغ سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے۔ منفرد انداز سے ڈیزائن کیے گئے اس روبوٹ کا نام کیسی ہے۔ اس کی پنڈلی جو کہ کسی بڑے پرندے کی پنڈلی سے مماثلت رکھتی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ کیسی کا ڈیزائن ایسے روبوٹوں کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا جو پارسل کی تقسیم یا امدادی کارروائیوں میں معاونت انجام دے سکیں۔
کیسی روبوٹ کو امریکا کی دو ریاستوں اوریگون اور پینسلوینیا میں قائم کمپنی ایجیلیٹی روبوٹکس کی ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔ روبوٹ کا ڈیزائن اس کو کھڑے ہونے، چلنے اور یہاں تک کہ ایسے نازک انداز سے گرنے میں مدد دیتا ہے جس سے ٹوٹنے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوتا۔کیسی کا وزن اوریگون یونیورسٹی میں اس سے قبل تیار کیے جانے والے روبوٹوں کے مقابلے میں آدھا ہے تاہم اس کی صلاحیت سابقہ
روبوٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题