ایم این ایز اور ایم پی ایز کو انتخابی مہم سے روکنا ظلم ہے،عمران خان

Published on September 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

555
لاہور(یو این پی)  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں ایم این ایز اور ایم پی ایز کو انتخابی مہم سے روکاجارہا ہے جو سراسر ظلم ہے ،انہوں نے کہا کہ پوری تیاری ہے انتخابات میں پتہ چل جائے گا کہ مسلم لیگ دھاندلی کے بغیر کیسے جیتتی ہے،کپتان نے لاہور میں پریس کانفرنس کی،انہوں نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو آڑے ہاتھوں لیا،انتخابی دھاندلی سے لیکر کرپشن تک تمام کھاتے کھول دیئے،الیکشن مہم کے ضابطہ اخلاق پر کپتان کی میں نہ مانوں کی منطق برقرار ہے،کہتے ہیں سمجھ نہیں آرہا کہ مجھے انتخابی مہم سے کیوں روکاجارہاہے؟کل ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کروں گا،عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن دوہزار تیرا نہیں بلکہ دو ہزار پندرہ ہے ،ہم پوری تیاری سے ہیں،انتخابات میں پتہ چل جائیگا کہ مسلم لیگ دھاندلی کے بغیر کیسے جیتتی ہے،کپتان نے ایک بار پھر چار اکتوبر کو اسلام آباد میں بڑا جسلے کرنے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy