ماہی گیروں کا اپنے حقوق کے حصول کے لئے تحریک چلانے کا اعلان

Published on February 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments


کراچی(یواین پی ) ماہی گیروں نے اپنے حقوق کے حصول کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ 3 ماہ سے ماہی گیروں کو بغیر شناختی کارڈ کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جس کے بعد ماہی گیروں میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جاتی ہے۔ نوبت فاقہ کشی کی آ چکی ہے اسی لئے حالات سے تنگ آ کر اعجاز نامی ماہی گیر نے خود کشی کر لی جبکہ اب صورت حال مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔ ہم نے اس بلا جواز پابندی کے خلاف متعلقہ حکام کو متعدد بار گزارشات اور سفارشات دیں مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی اسی لئے اب ہم نے اپنے حقوق کے حصول اور ماہی گیروں کی زندگیوں کی بقاء کے لئے باضابطہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل راشد سردار نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردار معین، صدر علاؤالدین ناکوا، سیکریٹری جنرل راشد سردار، سینئر بائب صدر بشیر احمد، نائب صدر زین العابدین، جوائنٹ سیکریٹری یونس شیخ، سینئر ممبران محمد رحمان، محمد حنیف، قادر ناکوا، سلیم مول والا، غفور ناکوا سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں فیصلے میں کیا۔ ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ ابتداء میں ہم حکومتی اور سرکاری حکام، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے ان کو اپنے مسائل سے آگاہ کریں اور اگر اس کے بعد بھی کوئی حل نہ نکلا تو پھر مجبوراً ہم احتجاجی مظاہرہ و ہڑتال اور پھر خود سوزیوں کی طرف جائیں گے۔ ہماری صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy