لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود شہریوں کے حوصلے بلند

Published on February 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

8
لاہور(یوا ین پی )صوبائی دارلحکومت لاہور میں دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود تاجروں،شہریوں کے حوصلے بلند،شہر کی اہم مارکیٹوں میں شہریوں نے خریدو فروخت کرکے یہ پیغام دیدیا کہ دہشتگرد اس طرح قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ مین مارکیٹ اور لبرٹی سمیت تمام بیشتر اہم مارکیٹیں کھلی رہیں اور لوگ خریدوفروخت میں مصروف رہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ہم کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لبرٹی کے تاجروں کا کہنا تھا کہ یہاں مارکیٹ میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات ہیں۔ مارکیٹوں میں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ دہشتگرد یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ڈرا دھمکا کر اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے،ایسا نہیں ہو سکتا ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题