سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے،حناربانی کھر

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امید ہے مستقبل میں پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی میں ناکامی سامنے آئی،پاکستان میں سیلاب عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ ہے،انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کے 20ویں نیشنل کانگریس کے اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دوست ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،چین سب کیلئے جیت اور آگے بڑھنے کی سوچ کو لے کر چلتا ہے، چین خطے کے امن میں اہم کردار ادا کرتا ہے،چین کا حکمرانی ماڈل دیگر ممالک کیلئے مثال ہے اورحکمرانی کا ماڈل کوئی بھی ہوئی مقصد ڈلیور کرنا ہونا چاہیے،امید ہے مستقبل میں پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy