آپریشن ردالفساد کے ذریعہ تمام فسادیوں کو ختم کیا جائے گا: آرمی چیف

Published on March 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

8
راولپنڈی(یو این پی ) جنرل قمر جاوید باجوہ نے مظفر گڑھ میں افواج کی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اندرونی سکیورٹی کے لئے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج حالیہ کئی برسوں کے جنگی تجربات کے نتیجے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعہ تمام فسادیوں کو ختم اور ملکی حالات معمول پر لائے جائیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر مردم شماری کیلئے جوانوں کی تربیت اور تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ خانہ و مردم شماری اہم قومی معاملہ ہے، تکمیل کیلئے پاک فوج بھرپور مدد کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy