شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت، نیب پراسیکیوٹر اور نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث میں تلخ کلامی

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس کی سماعت گواہ نوید الرحمان پر جرح کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہواجس پر احتساب عدالت نے سماعت میں 15 منٹ کیلئے وقفہ کردیا۔جرح کے دوران نیب پراسیکیوٹر کے مداخلت کرنے پر خواجہ حارث نے کہا کہ یہ انتہائی ڈھیٹ پراسیکیوٹر ہے۔اس پرنیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح کے الفاظ استعمال کررہے ہیں ہیں،آپ کو اپنی عزت کاخیال نہیں لیکن مجھے ہے۔سردار مظفر نے کہا کہ آپ سینئروکیل ہیں لیکن ٹرائل آپ کی مرضی کانہیں ہوسکتا،آپ کایہی طریقہ ہے،اسی وجہ سے کیس خراب کرتے ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں آپ کے والدکوجانتا ہوں،خواجہ سلطان بڑے وکیل تھے،ان کا کہناتھا کہ آپ شایدمجبوری سے وکالت میں آئے لیکن میں شوق سے وکیل بنا۔
سردار مظفر نے کہا کہ کیس پرکوئی سمجھوتانہیں کریں گے،قانونی نکات پر بولتارہوں گا،اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ان کی تقریرختم ہوجائے تومجھے بلالیں،اس پر خواجہ حارث کرسی پربیٹھ گئے۔عدالت نے تلخی بڑھنے پر سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog