کراچی،مہاجر عوام مردم شماری کے دوران کالموں میں صحیح اندراج کرائیں،مہاجر نیشنل موومنٹ

Published on March 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

4
کراچی(یوا ین پی) مہاجر نیشنل موومنٹ کے چیئرمین عادل شفیق نے کہا ہے کہ مہاجر عوام مردم شماری میں کالموں میں صحیح اندراج کرائیں۔ یہ قوم کی بقاء اور اصل آبادی دکھا کر حقوق حاصل کرنے کا آخری موقع ہے۔ انہوں نے یہ اعلان مہاجر نیشنل موومنٹ سندھ زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عادل شفیق ین تمام ذمہ داران سے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر آج تک مہاجر وہ قوم ہے جس نے ملک کی خدمت کی لیکن اسے قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا۔ اس کا استحصال مسلسل جاری رہا ۔ ہر مردم شماری میں مہاجر دیہی سازش سے نیچے دھکیل دیئے گئے اب ایسا نہیں ہوگا۔ ٹکڑیوں میں بنٹنے کے بجائے ہم اور سپریم کونسل نے فیصلہ کیا ہے جسکی توثیق ذمہ داران نے کردی ہے کہ مہاجر لیڈر کی حیثیت سے ڈاکٹر فاروق ستار کی دوبارہ مردم شماری کے حوالے سے حمایت کی جائے اور انکی حکمت عملی کی بھی تائید کی جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی مردم شماری کے لئے اسٹریٹیجی کا انتظار ہے۔ پی ایس پی ، آفاق احمد ،سلیم حیدر سب کو کہیں گے سندھی بیورو کریسی ۔ قوم پرست اور حکمران جماعت مہاجر وں کو اقلیت میں لاناچاہتے ہیں۔ دیہی آبادی میں ریکارڈ اضاٖفہ دکھانے کی تیاری ہے ۔ فوج کی نگرانی میں مردم شماری کی جائے۔ مہاجریشنل موومنٹ کا اعلی سطحی اجلاس میں وائس چیئرمین کاشف، جنرل سکریٹری رضوان رفیق نے قرارداد پیش کی کہ مہاجر اتحاد کے لئے تمام جماعتیں ایک ہوکر دھاندلی کے راستے بند کریں۔ اختلافات بھلا کر یکجہتی کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ایم این ایم کے تمام ذمہ دران جو حیدر آباد ، میرپور خاص اور سکھر سمیت کراچی کے تمام علاقوں سے آئے تھے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题