آرمی چیف کی دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی ہدایت

Published on March 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

111اسلام آباد ( یو این پی ) جوان افغان سرحد پر چوکنا رہیں، دشمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغان عوام کے مشترکہ دشمن ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابل تحسین ہیں وہ جوان جو افغانستان سے حملہ کرنے والوں کے آگئے ڈٹ گئے، جنہوں نے مہمند ایجنسی میں دشمن کے دانت کھٹے کردیئے، جان دیدی مگر پیٹھ نہ دکھائی۔آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کہتے ہیں دہشتگرد مشترکہ دشمن ہے، سرحد پر دہشت گردوں کا آنا جانا روکنا ہوگا، پاک فوج افغان سرحد پر چوکنا رہے اور ہر حملے کا بھرپور جواب دے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme