عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان

Published on December 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

کوہاٹ (یواین پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ووٹ چوری کرکے حکومت کروگے تو سینہ تان کر تمہارے سامنے آئیں گے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہیں،ناجائز حکومت کے خلاف تحریک چلانا ہے۔کوہاٹ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عزت دو، عوام کے حقوق کا تحفظ کرو۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ملک میں صرف اسلام کا نعرہ لگے گا، باقی کسی کو نہیں مانتے، جب اسلامی قانون ملک میں نہ ہو، امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام محترم شہری ہیں، ووٹ چوری کی اجازت نہیں ہے، پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے ، عمران کی حکومت چور دروازے سے آئی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ قوم کی عزت و ناموس کا خیال رکھا جائے، ملک میں آئین کی بالادستی کو ختم کیا جا رہا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题