پاکستان کیخلاف نہیں لڑ سکتا۔۔۔ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

Published on March 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

4
 سری نگر: (یوا ین پی)ایل او سی پر تعینات بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے سرکاری ہتھیار سے خود کو گولی مار کرخود کشی کرلی ہے۔بھارتی فوجی افسران کے ناروا سلوک اور طویل ڈیوٹیوں، ناقص اور باسی کھانا کھانے والے بھارتی فوجیوں کی ویڈیوز آئے روزسوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں، بھارتی فوجیوں نے متعدد بار سوشل میڈیا کا سہارا لے کر اپنے افسران اور حکومت کا کالا چہرہ بے نقاب کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے بھی ان کی ایک نہ سنی اور انہیں اس جرم کی پاداش میں  مختلف طریقوں سے سزائیں دی گئی، کبھی انہیں افسران کے کتے نہلانے پر مجبور کیا گیا  تو کبھی افسران کے کپڑے دھلوائے اور جوتے پالش کروائے گئے اور کبھی تو  ان کو پراسرار طریقے سے راستے سے ہی ہٹادیا گیا، طویل ڈیوٹیاں اور شنوائی نہ ہونے کے بعد بھارتی فوجیوں نے اب موت کو ترجیح دینا شروع کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题