موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی ہوگئی

Published on March 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

11
اسلام آباد: (یو این پی) محکمہ موسمیات نے بدھ سے اتوار کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گاتاہم کوئٹہ،ژوب،قلات، مکران، ڈی آئی خان ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔بدھ سے اتوار تک بالائی خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہو گی ۔گزشتہ  چوبیس گھنٹے میں بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم جیوانی میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题