کرپٹ سیاست دان ملک کودیمک کی طرح اداروں کو کھو کھلا کررہے ہیں پرویز خٹک

Published on November 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

خیر آباد(یواین پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختوخوا پرویز خٹک نے نوجوان نسل پر زور دیا ہے کہ وہ کرپشن لوٹ مار اور مفاد پرستی کی سیاست کو رسکنے کیلئے پی ٹی آئی کا حصہ بنئے ہم نے چوروں اور لوٹ ما کرپشن اور عوام دشمنی کی سیاست کو نہ صرف ختم کرنا ہے بلکہ اقتدار کے راستوں سے ہمیشہ کیلئے باہر کرنا ہے ہمیں سمجھ لینا ہوگا کہ ایسے سیاست دان دیمک کی طرح اداروں کو کھو کھلا کررہے ہیں اوع سسٹم کو مفلوج کررہے ہیں اور عوامی فلاحی اور قومی ترقی میں ورکاوٹیں کھڑی کرہے ہیں ان خیالات کا اظہاروزیر اعلیٰ پرویز خٹک علاقہ نظامپور مروبہ میں سمال ڈیم کے افتحاح کے موقع پر مقررین اور جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے.وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر علاقہ نظامپور کے عوام کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت میں خیر مقدم کیا ہیاور یقین دلایا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ ہے فیصلا علاقے صوبے اور ملک کی ترقی کیلئے دست فیصلا تھاعلاقہ نطامپور کے عوام سیاسے طور پر باشعور ہیں اور بالغ نظری کا مقابلا کرتے ہے ملک کو کرپشن اور چوروں سے محفوظ بنانے کیلئے لوٹ مار اور مفاد پرست عناصر کے خلاف اسی اجتماعی سوچ کو تقویت دینے کی ضرورت ہے تحریک انصاف عام آدمی کی فلاح و بہبود وترقی کیلئے کھڑی ہے نظامپور کے عوام کے صحت تعلیم اور دیگر سہولیات دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرینگے.وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے ایماندار قیادت کا انتخاب ضروری ہے گزشتہ ستر سالوں میں پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیابے لگام کرپشن لوٹ مار کی وجہ سے دنیا میں بدنامی ہوئی ہیعوام ووت کا استعمال سوچ سمجھ سے کر یں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیں اور عمران خان کا ساتھ دیں پاکستان کا وقار اور بحالی کریں چوروں کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے پرویز خٹک نے کہا کہ تعلیم صحت ،انصاف اور میرٹ غریب آدمی کے مسائل ہیں جبکہ امیر کو سب میسر ہے لہذا کسی کے دھوکے میں نہ ائے اپنے مستقبل کی فکر کریں اور عمران خان پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes