میٹرک کے سالانہ امتحان میں غیر ضروری مواد برآمد ہونے پر امیدوار کے خلاف مقدمہ درج

Published on March 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

5
سیالکوٹ( یواین پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال)میٹرک کے سالانہ امتحان میں غیر ضروری مواد برآمد ہونے پر امیدوار کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان کے امتحانی سنٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمبڑیال میں امیدوار محمد وقار ولد محمد اسحاق زیر رولنمبر 668889سکنہ محلہ رسولپورہ سے غیر ضروری مواد سے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا جس پر سپریٹنڈنٹ امتحانی سنٹر محمد ارشد ولد علی محمد نے تھانہ سمبڑیال میں امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔

سولہ سالہ نو جوان جعلی حکیم کی دوائی کھانے سے زندگی کی بازی ہارگیا
سیالکوٹ( یواین پی)سولہ سالہ نو جوان جعلی حکیم کی دوائی کھانے سے زندگی کی بازی ہارگیا۔تفصیلا ت کے مطا بق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ ہا شم پورہ کے رہائشی محمد ایوب کا سولہ سالہ بیٹا محسن روہیل گڑھا میں کریانہ کی دوکا ن چلا تا تھا جہاں پر اسکی ملا قا ت نعیم سے ہو ئی ،نعیم نے اسے بتایا کہ تمہیں دل کا مسئلہ ہے تو میں تمہاری حکیم مرتضی سے ملاقات کراتا ہوں ۔نعیم نے حکیم مر تضی کی ملاقات محسن سے کرائی تو اس نے اسے بارہ ہزار کے عوض جعلی نسخہ کی تیار کردہ دوائی دے دی۔محسن نے دوائی استعما ل کی تو اس کا جگربھی سکڑ گیا بعدازا ں اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہارگیا ۔محمد ایوب نے وزیر اعلیٰ پنجا ب سے جعلی حکیم کے خلاف کارروائی کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں ٹریکٹر ٹرالیاں چلانے والے 2ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا
سیالکوٹ( یواین پی)تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں ٹریکٹر ٹرالیاں چلانے والے 2ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ اڈہ شہباز خان سے پولیس نے تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز ست ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے ارشاد اور اسی تھانہ کی حدود سے تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے فیاض کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فراری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
سیالکوٹ( یواین پی) اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور فراری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ محمد پور سے پولیس نے اشتہاری والد شاہدکو پناہ دینے اور فراری میں مدد فراہم کرنیوالے اسکے بیٹے زین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes