تین ارب کی لاگت سے سیلاب متاثرین کیلئے تعمیرشدہ گھر پانچ سال گزارنے کے باوجود سیلاب متاثرین کو نہ مل سکے

Published on March 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) ترکی حکومت سے مکلی میں تین ارب کی لاگت سے سیلاب متاثرین کیلئے تعمیرشدہ گھر پانچ سال گزارنے کے باوجود تاحال سیلاب متاثرہ کو نہ مل سکے ترکی حکومت کی جانب سے ٹھٹھہ سجاول میں سال 2010 کے تباہ کن سیلاب میں متاثرہ سیلاب متاثرین کیلئے مکلی میں 2220گھر وں میں مشتمل ایک جدید ترکش ہاوسنگ کالونی تین ارب کی لاگت سے تعمیر کرائی گئی اس کالونی میں تین عدد بڑے مسجد ،اسکول ،پلے گروانڈ ،شاپنگ سینٹر ،صحت مرکز ،خوشاد روڈ ،ڈرینج سٹم اور دیگر مکمل سہولیات فراہم گئی ہے جس کا کام سال 2013 میں مکمل کرکے سندھ حکومت اور پی ڈی ایم اے کے حوالے کیا گیا تاہم پانچ سال گزارنے کے باوجود تاحال تعمیر شدہ مکانات سیلا ب متاثرین کو نہ مل سکے ہیں اور کالونی میں چار دایوری اور سیکورٹی کا نظام بہتر نہ ہونے سے گھر میں لگے پنکھے ،ڈش انیٹنا ،بجلی کی تاریں ،دروازے اور دیگر سامان چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور تعمیر شدہ گھر تباہ ہورہی ہیں دو کمروں میں مشتمل گھر وں میں صحن ،دو کمرے ،کچن ،ڈرینج ،باتھ روم اور بجلی ،گیس ،ٹیلی فون اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہے تاہم سندھ حکومت کی نااہلی سے سیلاب متاثرہ گذشتہ پانچ سالوں سے گھروں سے محروم ہیں اور بے یارو مددگار بنے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد نواز شریف کی جانب دورہ ٹھٹھ کے موقع پر مکلی،ٹھٹھہ ،سجاول پریس کلبوں کیلئے تیس لاکھ کی گرانٹ منظور ی
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب دورہ ٹھٹھ کے موقع پر مکلی،ٹھٹھہ ،سجاول پریس کلبوں کیلئے تیس لاکھ کی گرانٹ منظور کی ہے جس میں مکلی پریس کلب دس لاکھ ،سجاول پریس کلب دس لاکھ اور ٹھٹھہ پریس کلب کیلئے دس لاکھ گرانٹ شامل ہیں جس کے چیک بھی جاری ہونگے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید ایاز شاہ شیرازی ،ن لیگ ضلع ٹھٹھہ کے صدر حاجی حنیف میمن،سید ریاض شاہ اور دیگر نے پریس کلب پر پہنچ کر وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ امدادی چیک کلبوں کے صدر کے حوالے کئے اس موقع پر ٹھٹھہ مکلی سجاول کے صحافیوں نے وزیراعظم کی جانب سے گرانٹ منظور کرنے پر ن لیگ کی قیادت اور نواز شریف کا بے حد شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی وزیراعظم پاکستان ٹھٹھہ اور سندھ کے صحافیوں کی مدد کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف کی جانب سے مکلی پریس کلب کو دس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان
ٹھٹھہ:(رپورٹ:حمیدچنڈ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے مکلی پریس کلب کو دس لاکھ روپے کی امداد . بروز جمعہ کو مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی محمد حنیف میمن اور ضلعہ کاوُنسل کے میمبر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی جانب سے مکلی پریس کلب کے صدر سید گل شاہ اور جنرل سیکریٹری عبدالحسین میندھرو کے سپرد کردیا مکلی پریس کلب کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے شیرازی برادران کا شکریہ ادا کیا گی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog