لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام انڈیا میں عثمانیہ ہسپتال کے مریضوں اورمستحقین میں فری لنگر تقسیم

Published on March 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام انڈیا میں عثمانیہ ہسپتال کے مریضوں اورمستحقین میں فری لنگر تقسیم کیاگیا،فاؤنڈیشن کے کارکنان اپنے مرشد کریم ،سخی سلطان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات کی روشنی میں اپنی مدد آپ کے تحت انڈیا کے مختلف ہسپتالوں میں غریبوں،محتاجوں،ضرورت مندوں اورجیل کے قیدیوں کیلئے ہفتہ واراورماہانہ فری لنگر تقسیم کرنے کااہتمام کرتے ہیں ۔قرآن مجید میں غریبوں،یتیموں ،ضرورت مندوں اورقیدیوں کوکھاناکھلانارضائے خداکاسبب فرمایا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انجینئر محمد عمران نقشبندی (نیشنل کوارڈینیٹر لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انڈیا )نے عثمانیہ ہسپتال کے مریضوں اورضرورت مندوں میں فری لنگر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہے اللہ کے فقرا(مومن مقربین ،وارثین انبیاء )کی تعلیمات ،کہ انسانیت سے بلاامتیاز مذاہب ومسالک بے لوث پیار کیا جائے ،خدمت کی جائے ،یہ وہ کام ہیں جن کے کرنے سے اللہ تعالیٰ بہت جلد راضی ہوجاتاہے۔اللہ تعالیٰ کا ہم پر فضل عظیم ہواکہ اس نے ہمیں اپنے محبوب اورحبیب فقیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی نسبت اورصحبت پاک سے نوازدیا،اس نسبت پاک کے عطا ہونے پر ہم شکر نہیں اداکرسکتے کیونکہ اس نسبت لاثانی کی جوبشارت عطا فرمائی گئی ہے وہ ’’نعمت عظمیٰ ‘‘کی عطا فرمائی گئی ہے۔ہمیں اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم ،پنجتن پاک،آل رسولؓ،خلفائے راشدینؓ اورتمام سلاسل طریقت کے بزرگان دین ہمارے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکار کی نسبت پاک کاصدقہ یہاں ہندوستان میں بھی نوازرہے ہیں ،دستگیریاں اوربشارتیں عطا فرمارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ جس دورمیں لوگوں کی اکثریت کرپشن ،لوٹ ماراوررزق حرام کھارہی ہے ،اسی دورمیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسا مرشد اوررہبر عطا فرمادیا جن کی تعلیمات اورنسبت سے ہمیں رزق حلال کماکردکھی مخلوق خداکے دکھوں کوکم کرنے میں لگادیا گیاہے ،اس دورمیں یہ بہت بڑی کرامت ہے اورہمارے لئے بہت بڑی سعادت ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog