برطانیہ بھی امریکہ کے نقش قدم پر چل پڑا

Published on March 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

01
لندن: (یو این پی)برطانیہ نے 6 مسلمان ملکوں سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر جہاز میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس ساتھ لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیاہے کہ برطانیہ نے امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 6 ممالک سے آنے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی صدارت میں ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ جن ممالک پر برطانیہ کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے ان میں ترکی، لبنان، اردن، مصر، تیونس اور سعودی عرب شامل ہیں۔ برطانوی حکومت نے اس حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے جبکہ اس کی تصدیق بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے بھی 8 ممالک کے شہریوں پر جہاز میں ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپ اپنے ساتھ لانے پر پابندی عائد کی ہے۔ پابندی میں شامل ملکوں کے شہریوں کو سمارٹ فون ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ امریکی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس میں دھماکہ خیز مواد رکھا جا سکتا ہے اس لیے متعلقہ ممالک کے شہریوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes