شدت پسند تنظیم بوکوحرام کا حملہ

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

imagesنائجیریا (یو این پی) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجوؤں نےبورنو ریاست میں حملہ کر کے سو سےزائد افراد کو قتل کردی اجب کہ ہمسایہ ملک کیمرون میں کیے گئے حملے میں دس افراد کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نائجیریا میں بوکوحرام نے بورنو ریاست کے گاؤں گوازا میں حملہ کر کےایک سو دس افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یو این پی کے مطابق سینکڑوں لوگوں کو گھروں سے نکال کر ایک مقام پر اکٹھا کرکے ان پر فائرنگ کھول دی گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بوکوحرام کے مسلح جنگجوؤں نے ہمسایہ ملک شمالی کیمرون کے ایک گاؤں پر بھی حملہ کیا ہے،جس میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں ایک فوجی بھی مارا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy