برطانوی وزیراعظم کا سکیورٹی اداروں کی کمزوری کا اعتراف

Published on March 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

5
لندن (یو این پی) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں حملہ کرنے والا شخص کو سکیورٹی ادارے پہلے سے پہچانتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا کہ حملہ آور برطانیہ میں پیدا ہوا ہے اور پولیس اور سیکورٹی ادارے اسے اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے سکیورٹی اداروں کی کمزوری کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کی سطح بہت بلند ہے اور آئندہ بھی ایسے حملوں کا امکان پایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme