ٹھٹھہ ضلع میں گھٹکے کا استعمال کثرت سے جاری ،چوری چھپے گھر گھر میں فیکٹریاں قائم

Published on March 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ: حمید چنڈ ) ٹھٹھہ ضلع میں گھٹکے کا استعمال کثرت سے جاری ،چوری چھپے گھر گھر میں فیکٹریاں قائم،گھٹکے کے استعمال سے ایک اور شخص منہ کے کینسر میں مبتلا، گھٹکے کے باعث اب تک کئ اموات ہوچکی ہیں، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع بھر میں گھٹکے کی خرید و فروخت کثرت سے کی جانے لگی ہے، روزانہ پانچ لاکھ سے زاےْد کا گھٹکا فروخت کیا جانے لگا ہے، چند لوگوں نے گھٹکے کی چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں اپنے گھروں میں قاےْم کرلی ہیں جہاں سے چوری چھپے گھٹکا موٹر ساےْکل اور دیگر گاڑیوں پر مکلی ،ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں بھیجا جارہا ہے گھٹکے کا استعمال شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں تک کثرت سے کیا جانے لگا ہے، جس کی وجہ سے ٹھٹھہ کے قریبی گاوْں چارن میمن کا رہاےْشی احمد میمن گھٹکے کے استعمال کی وجہ سے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے اسکے علاوہ6سالوں کے اندر دس افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں جس میں گوٹھ علی مراد درس کا رہاےْشی ربو درس ،مٹھن درس، مکلی کا رہاےْشی ربڈنو خاصخیلی ،مونس چارن اور دیگر شامل ہیں جبکے کئ افراد کینسر میں مبتلا مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، گھٹکے کے خلاف پولیس کئ دفعہ کاروائ کرتی ہے مگر گھٹکا فروش پورے ضلع میں گھٹکے کا استعمال اور لوگوں کو عادی بنا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع ٹھٹھہ ہیڈ کوارٹر میں پانی کی برسوں سے لگی پائپ لائن ناکارہ
ٹھٹھہ( رپورٹ: حمید چنڈ ) ضلع ٹھٹھہ ہیڈ کوارٹر میں پانی کی برسوں سے لگی پاےْب لائن ناکارہ، نےْ پاےْپ لاےْنوں کی کروڑوں روپے ہضم کرلےْ، لاےْنیں مکمل چوک ہوگےْں عوام پینے کے پانی سے محروم، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ کی طرف سے سن 1965 میں مکمل کی ، سرکاری رہاےْشی کالونیوں کے لےْ پانی مہیا کرنے کی پاےْپ لاےْنیں بچھائ گئ تھیں مگر اس کے بعد کسی نے بھی پاےْپ لاےْنوں پر توجہ نہیں دی تین سال قبل محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کو پچیس کروڑ کی لاگھت سے مکلی واٹر سپلائ کی اسکیم سے مکلی کے رہاےْشی تمام کالونیوں ، گاوں کو پانی مہیا کرنے کے لےْ نےْ پاےْپ کے لےْ رقم دی گئ تھی مگر تین سال مکمل ہونے باوجود بھی اسکیم آج تک مکمل نہیں ہوسکی ہے، اور کئ سالوں پرانی پاےْپ لاےْنیں مکمل ناکارہ ہوچکی ہیں، لاےْنوں میں اکثر درختوں کی شاخیں لاےْیں ٹوٹنے کی وجہ سے پھنس جاتی ہیں جس کی وجہ سے لاےْنیں چوک ہوجاتی ہیں اور عوام کو پانی کے بحران کا سخت سامنا کرنا پڑتا ہے، اسکے علاوہ چند روز قبل عدالتی کمیشن نے بھی محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیگر کو حکم دیا تھا کے عوام کو صاف پانی مہیا کیا جاےْ مگر اس حکم کی بھی تحمیل نہیں ہوسکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy