وزیراعظم نواز شریف(کل) حیدر آباد میں کئی منصوبوں کا افتتاح کرینگے

Published on March 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حیدر آباد میں ان کا استقبال کرینگے
حیدر آباد(یو این پی)وزیراعظم نواز شریف(کل) 27 مارچ کو حیدر آباد جائیں گے۔ جہاں مقامی شہریوں میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق اس موقع پر ایک جلسہ عام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اس موقع پر سندھ میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے امور پر بھی اراکین سے بات چیت کرینگے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ حیدر آباد میں ان کا استقبال کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme