بہاول نگر ،موسمی اثرات اور پانی کی وارہ بندی سے تل جیسی تیل دار جنس کی فصل تباہ و برباد

Published on October 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) ناموافق موسمی اثرات اور پانی کی وارہ بندی سے تل جیسی تیل دار جنس کی فصل بطور خاص ضلع بہاول نگر میں تباہ و برباد ہو گئی ہے ۔ محکمہ زراعت نے بھی اس سلسلہ میں کوئی آگاہی نہیں دی ، حالانکہ کاشتکاروں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، کسانوں نے مجبوراً تل کی فصل تلف کر کے دوسری تیل دار جنس سرسوں /رایا کاشت کیا ہے ، اِس کاشتہ فصل کو نہری پانی کی عدم فراہمی سے کاشتکاروں کو دوبارہ لالے پڑ گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں مراعات ملنے کی بجائے ، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ اور نہروں کی بندی کر کے کاشتکاروں کو معاشی طور پر برباد کر دیا ہے جس کے منڈیوں پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes