ٹھٹھہ،مسلم لیگ کے رہنما کے اغواء کیس میں پی پی پی کے ایم این اے ملک اسد سکندر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published on March 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کی عدالت نے ن لیگ کے رہنما ملک چنگیزخان اغوا کیس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندرسمیت دو ایس ایس پیز پیرفرید جان سرھندی، فرح بشیر کی ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے اور 15 اپریل کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج ٹھٹھہ فتح مبین کی عدالت میں جامشورو ن لیگ کے رہنما ملک چنگیزخان اغوا کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پیپلزپارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر دو ایس ایس پیز، پیرفرید جان سرھدی، فرح بشیراور کیس کے اہم شواھد ملک پھاڑ خان کی عدالت میں غیرحاضری کے باعث فاضل جج نے غیرحاضری کی درخواستیں مسترد کرکے ناقابل گرفتاری وارنٹ جاری کرکے 15 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹربورڈکالونی کی بجلی بحال نہ ہوسکی.ملازمین کا ہفتے سے احتجاج جاری
ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ)واٹربورڈکالونی کی بجلی بحال نہ ہوسکی.ملازمین کا ہفتے سے احتجاج جاری.مسلم ن کا ایم پی اے احتجاجی کئمپ پرپہنچ کرملازمین کی حمایت کردی.مسلم لیگ ن کے ایم پی اے امیر حیدر شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے آج جیالے پیپلزپارٹی کی قیادت پر اعتراض کرتے قومی شاہراہوں پر دیکھے جارہے ہیں یہ بات انھوں نے واٹربورڈ اولڈ اسٹیشن گھارو کے ملازمین کی جانب سے بجلی بحالی کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ واٹربورڈ اسٹاف کالونی میں گزشتہ آٹھ ماہ سے بجلی بند ہے جبکہ واٹربورڈ ان ہی علاقوں سے پانی کی مد میں کراچی سے سالانہ اربوں روپے کمارہی ہے جبکہ ان ہی علاقوں کی عوام کو پانی اور بجلی سے محروم رکھ کر ناانصافی کی جارہی ہے انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے اپنے حالیہ دوروں کے دوران معتدد بار ان علاقوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی کے احکامات دیے مگر ان احکامات کے باوجود واٹربورڈ انتظامیہ نے ان علاقوں سے متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی کے فلور پر بات کروں گا انہوں نے کہاکہ مستقبل میں نواز لیگ کی حکومت آتے ہی ان علاقوں میں پانی بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نور ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں کا فیکٹری گیٹ پر احتجاج و مظاہرہ
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)انور ٹیکسٹائل مل کے مزدوروں کا فیکٹری گیٹ پر احتجاج و مظاہرہ مزدور لیڈر عنایت الرحمان روح اللہ وحید پنہور اور یعقوب سمیت درجنوں مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوے60 کہا کہ مل انتظامیہہمیں حق نھی دیتی احتجاج کرتے ہیں تو رینجرز کی دھمکی دیتی ہے عرصہ تین ماہ سے تنخواہیں نہی ملیں جسکی کی وجہ سے فیملی زندگی متاثر ہوگئ ہے آج مجبوراً احتجاج کررہے ہیں فیکٹری کے درو دیوار انتہاء خستہ ہوچکے ہیں پینے کا کھارا پانی جو کنوے کا ہے صفائ سترائ نہ ہونے کی وجہ سے زہریلہ بن چکا ہے 80 فی صد مزدور ہیپاٹائٹس کا شکار ہوچکے ہیں مل مالکان توجہ دے دیگر صورت ہم کورٹ جانے کا حق رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوانوں کے فلاح کی تنظیم الف
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ ضلع کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کے فلاح کی تنظیم الف اور ٹھٹھہ ضلع کے نوجوان ماہی خان خشک اور دیگرنوجوانوں کی جانب سے مکلی میں گرینڈ یوتھ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا،جس میں معمان خاص ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئ تھے،، فیسٹول میں مقامی طلباوطلبات کے ساتھ ٹھٹھہ اور مکلی کی نوجوانوں نے بڑی اکثریت سے شرکت کی اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں تعلیم میں آگے بڑنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ طباو طلبات کو زندگی کے مختلف شعبوں کے بارے میں آگائ دینا اور زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑنے کے بارے میں لیکچر دیا گیا ، اس پروگرام میں ساےنسدان ،مارکیٹنگ، کاروبار،پولیس،اور دیگر شعبوں کے کامیاب لوگوں نے بھی اپنی کامیابیوں کے بارے میں نوجوانوں کو بتایا،اس پروگرام میں انتظامیہ کی جانب سے میوزیکل پروگرام بھی رکھا گیا ٹھٹھہ کی عوام اور نوجوانوں نے ایسے پروگراموں کا خیر مکدم کرتے ہوے کہا کے ایسے پروگرام ٹھٹھہ کے نوجوانوں میں پھیلی ڈاکٹر اور انجنے60ر تک محدود سوچ کو ختم کرنے اور مختلف شعبوں میں آگے بڑنے میں مدد دینگے، ٹھٹھہ کی عوام نے الف اور پروگرام کے کنوینر ماہی خان خشک کو ایسے کامیاب پراگرام کرانے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا کے آےندہ بھی ایسے پروگرام رکھ کر مقامی نوجوانوں کو درست راہ دکھائ جاے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکام بالا سے تحفظ کی اپیل
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)تعلقے میرپور ساکرو کے دیھ کاٹھور کے رہاےْشی محمد رمضان ولد محمد خان چانڈیو مکلی پریس کلب پر پہنچ کر صحافیوں کے آگے کہا کے بااثر لوگ جمن ولد بچل چانڈیو،شیرو چانڈیو، اسماعیل ،سوڈو،غلامی،احمد، بادل عرف بادو چانڈیوہتھیاروں کے زور پر میری چار ایکڑ سے بھی زاےْد زرعی زمین پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے میرے گھر کے اور زمین کے راستے بند کردےْ ہیں اور مسلسل پریشان کر رہے ہیں اورْ جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، جبکے بلا ناگہ اشتیال انگیز فاےْرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث میرے بچے اور میں شدید خوف میں مبتلا ہوگےْ ہیں ،انہوں نے مزید بتایا کے میں ایک غریب کسان ہوں اور اپنی زرعی زمین کو آباد کر کے گزر کرتا ہوں ، مجھے مذکورہ لوگ پریشان کرکے یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں جن کے خلاف احکام بالا کاروائ کرکے مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کرے اور میری زمین اور گھر کے راستے قابضین سے خالی کرواکے مجھے انصاف فراہم کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy