بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سردار ثناء اللہ زہری

Published on March 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کیا جارہا ہے
کوئٹہ(یوا ین پی) وزیر اعلی بلوچستان سردار ثناء اللہ خان زہری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔میڈیاکے مطابق گوادر میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کیا جارہا ہے اور گوادر بندرگاہ نے بھی کام شروع کر دیا ہے جس سے عوام میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔سردار ثناء اللہ نے یوا ین پی سے کہا کہ تمام منصوبوں کے باعث بلوچستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت پرکشش جگہ بن گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy